ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل، دوسرے مرحلے کا آغاز

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل، دوسرے مرحلے کا آغاز

ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر،، سری لنکا اور نیدرلینڈزکے بعد زمبابوے اور آئرلینڈ نے بھی سپر 12 مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔۔ دوبارکی چیمپئن ویسٹ انڈیزکا سفر تمام ہوا۔۔۔ دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ 12 میچز بعد سپر12 لائن اپ مکمل ہوگئی. ایشین چیمپئن سری لنکا، نیدرلینڈز، زمبابوے اور آئرلینڈ مین راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ گروپ اے سے یواے ای اورنمیبیا کی چھٹی ہوئی۔ گروپ بی سے اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے گھر کی راہ لی۔ نیدرلینڈز اور زمبابوے نے پاکستان کے گروپ میں جگہ بنائی۔ سری لنکا اور آئرلینڈ نے گروپ ون جوائن کیا۔ سپر12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹکرائیں گے. دوسرے میچ میں انگلینڈ کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *