ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ میلبرن میں اعصاب شکن مقابلے کا سنسنی خیز اینڈ ہوا۔ میلبرن میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ دونوں اوپنرزجلد پویلین لوٹ گئے۔ افتخاراحمد اور شان مسعود نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ ارشدیپ اور پانڈیا نے3،3 وکٹیں لیں۔ اسکور8 وکٹوں پر159 تک پہنچ گیا۔ جواب میں بھارت کا حال بھی مختلف نہ رہا۔ 31 کے اسکور پر4 وکٹیں گرگئیں۔ ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا رکاوٹ بن گئے۔ 113 رنز کی میچ وننگ شراکت بنائی۔ کوہلی نے53 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز اسکورکیے۔ آخری اوور میں محمد نواز16 رنزکا دفاع نہ کرسکے۔ بھارت نے ہدف آخری گیند پر6 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

- October 23, 2022
3 years ago
0
You can share this post!