ٹی20ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہرہوگئی

ٹی20ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہرہوگئی

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ۔۔ دومرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیزکی ٹیم ایونٹ سے باہرہوگئی۔ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیزکو نووکٹوں سے شکست دے کردوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نےپانچ وکٹ پرایک سوچھیالیس رنزبنائے۔ برینڈن کنگ نے باسٹھ رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش اوپنرزپال اسٹرلنگ اوراینڈی بالبرنی نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ پینتالیس گیندوں پرتہتررنزکی شراکت قائم کی۔ آئرلینڈ کی ٹیم پندرہ گیندیں قبل ایک وکٹ پرہدف تک پہنچ گئی۔ اسٹرلنگ نے اڑتالیس بالزپرچھیاسٹھ رنزبنائے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *