ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا. نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گرگئی، اوپنر فن ایلن شاہین آفریدی کی بال پر 4رنزبناکر پویلین لوٹ گئے.
سڈنی میں کھیلے جارہے سیمی فائنل کیلئے پاکستان ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ قومی ٹیم بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، محمد حارث، افتخاراحمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اوروسیم جونیئرپرمشتمل ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں ٹاس جیت کرہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی پلیئرز ہیں۔ تین ملکی سیریزکے فائنل میں نیوزی لینڈ کوشکست دےچکےہیں جس کی وجہ سے پراعتماد ہیں۔ ہمارا پورا فوکس اس سیمی فائنل پرہے۔