آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کیلئے پاکستانی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا۔ سڈنی ایئر پورٹ پربھی فینز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ میں ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اورآٹو گراف لئے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ 9 نومبرکو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم بنگلادیش کو5 وکٹوں سے ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!