ٹی20ورلڈ کپ، سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی زمبابوے کی پاکستان کیخلاف جیت پرحیران

ٹی20ورلڈ کپ، سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی زمبابوے کی پاکستان کیخلاف جیت پرحیران

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر حیرانگی کا اظہارکردیا۔ سیمی نے ٹوئیٹ کیا کہ ‘صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے پاکستان کیخلاف رنز کا دفاع کیا، یہ سب زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ‘۔ ڈیرن سیمی نے مزید لکھا کہ زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹارٹیم کی طرح کھیل پیش کیا۔ وہ جیت کے مستحق تھے۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ 2 کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *