ون ڈے سیریزکیلئے نائب کپتان شان مسعود آٹومیٹک چوائس نہیں، بابراعظم

ون ڈے سیریزکیلئے نائب کپتان شان مسعود آٹومیٹک چوائس نہیں، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نےکہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ٹیم کی کارکردگی اچھی ہے۔ کوشش ہوگی جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ پرانے کھلاڑی واپس آئے ہیں کچھ نئے چہرے سامنے آئے ہیں۔ نیا سال ہے نئی سیریزہے، فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی شمولیت کا فیصلہ ٹیم میٹنگ میں ہوگا۔ بہترین دستیاب کھلاڑی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

سرفراز احمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ اُنہیں کوئی پچھتاوا نہیں کہ وہ 4 سال کیوں نہیں کھیلے۔ سرفراز نے 4 سال اپنی باری کا انتظار کیا لیکن ہمت نہیں ہاری۔ بابر اعظم نے کہا کہ سلیکٹر اور کپتان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ وہ اپنا پلان سلیکشن کمیٹی سے شیئرکرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *