قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم نےٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تاریخ رقم کردی۔ محمد وسیم کراچی میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ وسیم کو انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ کا موقع اس وقت ملا جب قومی ٹیم 8 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ محمد وسیم کریز پر آئے تو انہوں نے اپنے کیریئر میں رنز کی شروعات ایک بلند و بالا چھکے سے کی۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی کھلاڑی نے رنز کا کھاتہ چھکا لگاکر کھولا۔ وسیم جونیئر 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

- December 17, 2022
2 years ago
0
You can share this post!