نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 44 افراد ہلاک

نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 44 افراد ہلاک

نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو کھٹمنڈو سے پوکھارا جارہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔ جہاز کے گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ یٹی ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق جہاز میں 68 مسافر اورعملے کے 4 کے افراد سوار تھے۔ طیارے میں 15غیرملکی بھی موجود تھے۔ حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اسکا علم نہیں۔ حادثے کے مقام پرریسکیوآپریشن جاری ہے اور 44 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *