نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پرکراچی پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سےغیرملکی ائیرلائن کی پروازکے ذریعے 17 گھنٹے کا سفرطے کرکے براستہ دبئی کراچی پہنچا۔ ائیرپورٹ پرمہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی آمدپرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹیم کوخصوصی پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبرتک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں شیڈول ہے۔ ون ڈے میچز10، 12 اور14 جنوری کوکراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ سال سیکیورٹی خدشات کوجواز بنا کرپاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپس لوٹ گئی تھی۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *