بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ایشیا کپ 2023 کے لیے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر بھی دھمکیوں پر اتر آئے۔ انوراگ ٹھاکرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوکوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا اورکسی کے پاس ایسا کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے۔ بھارتی ٹیم کےپاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی کیونکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کوسیکیورٹی خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان سمیت تمام بڑی ٹیمیں 2023 ورلڈ کپ کیلئے بھارت آئیں گی۔ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کوخوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان ٹیم کئی مرتبہ بھارت آکر کھیل چکی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جےشاہ کے ٹیم کوپاکستان نہ بھیجنے کے بیان پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کواحتجاجی خط لکھا تھا۔ پی سی بی نے اس حساس معاملے پرایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کابھی مطالبہ کیا ہے۔

- October 20, 2022
3 years ago
0
You can share this post!