میلبرن: ٹی20ورلڈ کپ کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کیلئے 9کھلاڑی شارٹ لسٹ، شاداب اورشاہین بھی شامل

میلبرن: ٹی20ورلڈ کپ کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کیلئے 9کھلاڑی شارٹ لسٹ، شاداب اورشاہین بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کیلئے 9 کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کرلیا۔ پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اورفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ شاداب خان اب تک 5 اننگزمیں ایک ففٹی کی مدد سے 78رنزاور10وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ شاہین آفریدی نے بھی 6 میچزمیں10 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ انگلینڈ کے جوزبٹلر، ایلکس ہیلز اورسیم کرن، بھارت کے ویرات کوہلی اورسوریا کماریادیو، زمبابوے کے سکندر رضا اورسری لنکا کے ونندو ہسارنگا بھی شارٹ لسٹ پلیئرز میں شامل ہیں۔ کرکٹ فینزآئی سی سی کی ویب سائٹ پراپنے پسندیدہ کھلاڑی کوووٹ دے سکتےہیں۔ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعلان اتوار کوفائنل کے اختتام پرکیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *