ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بارش انٹری دے سکتی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اتوارکو فائنل والے دن 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کردی۔ ریزرو ڈے میں بھی میلبرن میں بارش کا امکان ہے۔ دونوں دن کم ازکم 10،10 اوورزکا میچ نہ ہوا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کومشترکہ طورپرفاتح قراردے دیا جائے گا۔ میلبرن کا موسم آخری وقت میں بدلنے کیلئے مشہورہے۔ 23 اکتوبرکو پاکستان اوربھارت کے میچ سے قبل بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن میچ کے دوران بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں پڑا تھا۔

- November 10, 2022
2 years ago
0
You can share this post!