میلبرن: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے کمرکس لی

میلبرن: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے کمرکس لی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے کمرکس لی۔ قومی اسکواڈ نے میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا۔ نائب کپتان شاداب خان نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ قومی ٹیم ٹریننگ کیلئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پہنچی تو بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے انڈورٹریننگ کرنا پڑی۔ بارش رکنے پرنیٹس میں بیٹنگ اوربولنگ کی بھرپور مشقیں ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے حتمی ٹاکرے کیلئے تین گھنٹے تک جم کرٹریننگ کی۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجا نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں اورٹیم منیجمنٹ سے ملاقات کی اورفائنل سے قبل ان کا حوصلہ بڑھایا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اتوار کومیلبرن میں کھیلا جائے گا۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *