محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ وادی کوئٹہ اورگردونواح میں ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی لیہہ میں منفی بارہ ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ استورمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3، ہنزہ میں منفی 4، گلگت میں 4، اسلام آباد میں 5 ڈگری، مری میں منفی 1، لاہور میں 8، کراچی میں 9، پشاورمیں 8 اورکوئٹہ میں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- February 3, 2023
2 years ago
0
You can share this post!