گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ اور پنجاب میں ایک ایک اورخیبر پختونخوا میں 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں ڈینگی کے 1281 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ 392 کیسز خیبرپختونخوا میں سامنے آئے۔ کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔ صوبے میں مزید 376افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔ سب سےزیادہ 277 کیسزکراچی میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 359افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 392، بلوچستان میں 53اوراسلام آباد میں 101 نئےکیسزسامنے آئے۔

- October 12, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!