متحدہ عرب امارات میں میٹاورس پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹاورس پروگرام صحت کے ماہرین اور کنسلٹنٹ کے لیے شروع کیا جارہا ہے ، جس کی مدد سے ایگزامینرز مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے چہرے اور آنکھوں کی حرکت پر نظر رکھیں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا امتحان دینے والا شخص کسی سے مدد حاصل کرنے یا کسی بھی سمت میں کتاب یا کوئی دوسری چیز دیکھنے کی کوشش تو نہیں کر رہا۔ اس سے کسی بھی قسم کی بیرونی مدد اور دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد ملے گی۔ انٹرویو اور امتحان کی تفصیلات الیکٹرانک رابطے سے بھیجی جائیں گی۔ اس طرح امیدوار کو متحدہ عرب امارات آنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے گھر سے ہی امتحان یا انٹرویو دے سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات گزشتہ 8 سال سے کنسلٹنٹس اور ماہرین کی سطح سے نیچے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے آن لائن امتحانات کا انعقاد کر رہا ہے۔ لیکن کچھ کنسلٹنٹس اور ماہرین کو انٹرویو کے لیے یو اے ای آنا پڑتاہے۔ اب میٹاورس پلیٹ فارم کے آغاز کے ساتھ انہیں متحدہ عرب امارات آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔