کراچی: ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ ایک ہوگئے

کراچی: ایم کیو ایم، پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ ایک ہوگئے

متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدہ ہونے والے دھڑوں نے انضمام کرلیا۔ مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار نے تنظیم بحالی کمیٹی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے اور خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت دیگر قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 5 سال میں ایم کیوایم منتشر رہی۔ حالات بد سے بد تر ہوئے۔ ان حالات میں آواز سے آواز ملانے کی ضرورت تھی۔ قومی جدوجہد میں مل کر حصہ ڈالیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کادن پاکستان کی تاریخ میں اہم دن کے طورپر لکھا جائے گا۔ 14 اگست کو ایم کیوایم چھوڑ کرگیا۔ کوئی ذاتی رنجش نہیں تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور سندھ کے شہری علاقوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی بحران میں ایم کیوایم امید کی کرن ہے۔ سیاسی جماعتیں دست وگریباں ہیں۔ ہمارا عمل بتائے گا ہم کیوں جمع ہوئے۔ انضمام کے بعد متحدہ پاکستان نے اعلان کیا کہ 15 جنوری کوکراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *