لکس اسٹائل ایوارڈ میں فیروز خان کی نامزدگی پر شرمین عبید چنائے کی تنقید، لکس اسٹائل ایوارڈ انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا۔
شرمین عبید چنائے نے گھریلو تشدد کے حوالے سے فیروزخان کی ایوارڈ کے لیے نامزدگی اور ایوارڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ جس کے جواب میں لکس اسٹائل ایوارڈ انتظامیہ نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ فیروز خان کا نام بیسٹ ایکٹر کیٹگری سے واپس نہیں لیا جائے گا کیوں کہ یہ ایوارڈ خالصتا ویورز ووٹنگ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔