ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو
احتجاجی خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے اے سی سی کے صدرجے شاہ سے وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے تنہا ایشیا کپ کونیوٹرل وینیوپرمنتقل کرنے کا بیان کیوں دیا۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگراکیلے ہی فیصلے کرنے ہیں توپاکستان اے سی سی سے علیحدگی اختیارکرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا ہے پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے۔۔ گزشتہ روز جے شاہ نے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پرمنتقل کرنے کا بیان دیا تھا۔۔