مہنگے آٹے کی وجہ سے روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ لاہور میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل آٹھویں بار اضافہ کر دیا گیا جس سے آٹا مزید 10 روپے مہنگا ہوگیا۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کی نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چکی کے آٹےکی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹےکی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ فائن آٹےکی 40 کلو کی بوری 12ہزار 600 روپےکی ہوگئی ہے جب کہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مرغی کےگوشت اور انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے انڈے 280 روپے درجن ہوگئے ہیں۔ مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 574 روپےکلو ہوگئی ہے اور بعض دکاندار مرغی کا گوشت 620 روپےکلو میں فروخت کررہے ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ میں بھی مرغی کےگوشت کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوگیا جس سے مرغی کا گوشت 620 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ کراچی میں بھی بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور کہیں 600 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

- January 7, 2023
2 years ago
0
You can share this post!