قطر: 4 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے آؤٹ

قطر: 4 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے آؤٹ

4 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن جرمنی کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے باہرہوگئی۔ کوسٹاریکا کیخلاف 2-4 سے فتح کے باوجود جرمن ٹیم کو اگلے مرحلے تک رسائی نہ مل سکی۔ اسپین نے بہتر گول اوسط پرناک آؤٹ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جرمنی کوپہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ جرمنی کی جانب سے ہیورٹزنے 2 گول اسکورکئے۔ فتح کی بدولت جرمنی کی ٹیم 4 پوائنٹس کےساتھ اسپین کے برابرتوآگئی لیکن بہترگول اوسط پراسپین ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔ جرمن ٹیم مسلسل دوسرے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہ جاسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *