کروشیا نے مسلسل دوسری بار فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کا ٹکٹ کٹالیا۔ قطر میں جاری ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو پینالٹیزپرشکست دی۔ ال جنوب اسٹیڈیم میں جاپان نے کھیل کے 43 ویں منٹ میں ڈائیزن مائیڈا کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ 55 ویں منٹ میں کروشیا کے ایوان پیریسیچ گول داغ کرمقابلہ برابرکردیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ اضافی وقت میں بھی مزید کوئی گول اسکورنہ ہوا۔ میچ کا فیصلہ پینالٹیزپرہوا۔ دونوں ٹیموں کو 4،4 پینالٹیزملیں۔ کروشیا کے گول کیپر نے 3 پینالٹیز روک کرجاپان کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔ کروشیا نے 3 پینالٹیز پرگول کرکے1-3 سے فتح اپنےنام کرلی۔ شکست کے ساتھ جاپان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام کوپہنچا۔ جاپان نے ورلڈ کپ میں صف اول کی ٹیموں جرمنی اوراسپین کوشکست دی۔

- December 5, 2022
2 years ago
0
You can share this post!