قطر: فیورٹ برازیل فٹبال ورلڈ کپ سے باہر، کوارٹرفائنل میں کروشیا نے پینالٹیز پر شکست دی

قطر: فیورٹ برازیل فٹبال ورلڈ کپ سے باہر، کوارٹرفائنل میں کروشیا نے پینالٹیز پر شکست دی

فٹبال ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم برازیل کروشیا کے ہاتھوں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ کروشیا نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل کے 90 منٹ میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف نیمار نے گول کرکے برازیل کوبرتری دلائی دوسرے ہاف میں کروشیا کے اورسچ نے مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلیے دونوں ٹیموں کو 5,5 پینالٹیز دی گئیں۔ کروشیا نے چار پینالٹیز پر گول کردئیے۔ برازیل کی پہلی پینالٹی کروشین گول کیپر نے روک لی جبکہ چوتھی پینالٹی گول پوسٹ سے ٹکراگئی۔ یوں کروشیا نے 2-4 سے فتح سمیٹتے ہوئے مسلسل دوسری بار فائنل فور میں قدم رکھ دئیے۔ شکست پر برازیلین کھلاڑی روپڑے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *