قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی پری کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل، 16 ٹیمیں آج سے کوارٹرفائنل تک رسائی کیلیے زور لگائیں گی

قطر: فٹبال ورلڈ کپ کی پری کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل، 16 ٹیمیں آج سے کوارٹرفائنل تک رسائی کیلیے زور لگائیں گی

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں پری کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ 16 ٹیموں نے دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دئیے جبکہ بقیہ 16 ٹیمیں گھر لوٹ گئیں جن میں 2 سابق عالمی چیمپینز جرمنی اور یوراگوئے بھی شامل ہیں۔ ناک آوٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہورہاہے۔ پہلے میچ میں 3 مرتبہ کی فائنلسٹ نیدرلینڈز کا ٹاکرا رات 8 بجے خلہفی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں امریکا سے ہوگا۔ دوسرے ناک آوٹ میچ میں لائنل میسی کی ارجنٹائن رات 12 بجے آسٹریلیا سے دودو ہاتھ کرے گی۔ ناک آوٹ راونڈ سے 8 ٹیمیں کوارٹرفائنل میں جگہ بنائیں گی جبکہ بقیہ 8 ٹیموں کا سفر ختم ہوجائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *