قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، تیونس نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو ہرادیا

قطر: فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، تیونس نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو ہرادیا

ْقطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ دوہزار بائیس میں ایک اوراپ سیٹ ہوگیا۔۔ گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 0-1 سے شکست دے دی۔۔فتح کے باوجود تیونس ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہ بناسکی۔۔۔ایجوکیش سٹی اسٹیڈیم میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ خاضری نے 58ویں منٹ میں گول داغ دیا۔ میچ کا اختتام ڈرامائی انداز میں ہوا۔ انجری ٹائم میں گرزمین نے گیند کو جال میں پہنچایا لیکن ریفری نے آف سائیڈ قراردے کر گول مسترد کردیا۔ یوں تیونس نے تاریخی فتح سمیٹ لی۔ شکست کے باوجود فرانس نے 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں ٹاپ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *