فٹبال ورلڈکپ 2022 میں ایشیائی ٹیموں نے دھاک بٹھادی۔ سعودی عرب اورجاپان کے بعد ایران نے بھی میگا ایونٹ میں میچ جیت لیا۔ گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 سے ہرادیا۔ احمد بن علی اسٹیڈیم میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 85 منٹ تک کوئی گول اسکورنہ ہوا۔ 86ویں منٹ میں ریفری نے فاؤل کی پاداش میں ویلز کے گول کیپرکو ریڈ دکھا کر باہربھیج دیا۔ ایران نے ایک پلیئرکم ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انجری ٹائم میں پہلے چیشمی نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ پھر ریزیان نے آخری لمحات میں گول داغ کر ایران کی فتح یقینی بنادی۔ یہ ایران کی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں تیسری کامیابی ہے۔ ایرانی ٹیم اس سے قبل امریکا اورمراکش کوشکست دے چکی ہے۔

- November 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!