سینیگال نے ایکواڈور کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی آخری 16ٹیموں میں جگہ بنالی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اسماعیلا سار نے 44ویں منٹ میں پنالٹی پر گول داغ کر سینیگال کو برتری دلادی۔ ایکواڈور کے سائیسیڈو نے دوسرے ہاف میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 70ویں منٹ میں خالیدو کولی بالو نے گیند کو جال میں پہنچا کر سینیگال کو ایک بار پھر برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ سینیگال نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری بار ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنائی۔ شکست کے باعث ایکواڈور کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

- November 30, 2022
3 years ago
0
You can share this post!