دومرتبہ کی چیمپیئن ارجنٹائن کی ٹیم بھی قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ ارجنٹینا نے پری کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی۔ ارجنٹائن کے کپتان لائنل میسی نے کیریئر کے ایک ہزارویں میچ کو اپبی پرفارمنس سے یادگار بنادیا۔میسی نےورلڈ کپ میں نواں گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں الواریز نے آسٹریلوی ڈیفینڈر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارجنٹینا کیلیے دوسرا گول داغ دیا۔ 77ویں منٹ میں کریگ گڈون کی کک پر بال ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈز سے ٹکرا کر گول میں پہنچ گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے ہاف میں میچ برابر کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی. اور میچ کا اختتام ارجنٹینا کی فتح پر ہوا۔ کوارٹرفائنل میں ارجنٹینا کا ٹاکرا نیدرلینڈز سے ہوگا۔

- December 3, 2022
2 years ago
0
You can share this post!