قطرمیں فٹبال ورلڈ کپ کا جنون سرچڑھ کربول رہا ہے۔ تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں۔ دوحا کی گلیوں، سڑکوں اور صحرا کو فن پاروں سے سجا دیا گیا ہے۔ 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر10 لاکھ فٹبال شائقین کی قطر آمد متوقع ہے۔ یہ سجاوٹ اسلئے کی جارہی ہے تاکہ دوحا آنے والے شائقین کو داخلے کے ساتھ ہی یہ آرٹ ورک دکھائی دے، اورانہیں یہ پورا راستہ دکھائی دے۔ میٹرو میں سفرکے دوران، ہوٹل جاتے ہوئے، فین زون یا اسٹیڈیم جاتے ہوئے انہیں ہرجگہ یہ فن پارے نظرآئیں۔ فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر شائقین کے استقبال کیلئے عوامی مقامات اورہوٹلوں کوبھی سجایا جارہا ہے۔

- October 18, 2022
3 years ago
0
You can share this post!