فٹبال فیور ، برازیل میں ورلڈ کپ کے موقع پرگلیاں سج گئیں

فٹبال فیور ، برازیل میں ورلڈ کپ کے موقع پرگلیاں سج گئیں

فٹبال فیورنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ فٹبال کے دیوانے برازیلین بھی مقابلوں کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے گلیوں کوپینٹ کرنا اورجھنڈے لگانا برازیل میں ایک روایت بن چکی ہے۔ ریوڈی جنیرو میں مقامی بچوں اوربڑوں نے گلیوں کوورلڈ کپ کے رنگوں میں رنگ دیا۔ روڈ پر ورلڈ کپ سے جڑے کارٹون کیریکٹرز اورلوگو پینٹ کئے جارہے ہیں تو رنگ برنگی جھنڈیاں بھی دلفریب منظرپیش کررہی ہیں۔ 5 مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 نومبر کوسربیا کیخلاف میچ سے کرے گی۔ برازیلین مداح پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم ریکارڈ چھٹی بارٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *