علی ظفرکا فزکس کے پرچے میں ان کا گانا لکھنے والے طالب علم کو جواب

علی ظفرکا فزکس کے پرچے میں ان کا گانا لکھنے والے طالب علم کو جواب

گزشتہ روز سے کراچی کے انٹر بورڈ میں فزکس کے پرچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں طالب علم نے علی ظفر کا گانا لکھا ہوا تھا۔ اس وائرل ویڈیو پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا۔ گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں طالب علم کو مشورہ دیا کہ ان کی درخواست ہے کہ ان کے گانوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔ علی ظفرنےٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر دیکھا جائے تو ان کے اس گانے (میں نے تجھے دیکھا ، ہنستے ہوئے گالوں میں ) کے اشعارسمیت فزکس ہرجگہ ہی موجود ہے۔ لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں اور اساتذہ کا احترام کریں۔

انٹر کے طالب علم نے اپنے پرچے میں علی ظفر کے گانے کے آخر میں پیپر چیک کرنے والے کیلئے یہ بھی لکھا کہ انہیں فزکس سمجھ نہیں آتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *