عثمان خواجہ ویزا مسائل کےباعث آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ بھارت نہ جاسکے

عثمان خواجہ ویزا مسائل کےباعث آسٹریلوی ٹیم کےہمراہ بھارت نہ جاسکے

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ ویزا مسائل کے باعث بھارت روانہ نہ ہوسکے۔ عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پربھارت نہ جانے کا ذکرکرتے ہوئے لکھا کہ ویزے کا انتظارکررہا ہوں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے میں کہیں پھنسا ہوا ہوں۔ آسٹریلوی اسکواڈ کا دوسرا گروپ آج بھارت روانہ ہوا لیکن خواجہ ان کے ساتھ نہ جاسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کا ویزا آج کلیئرہوجائے گا اوروہ کل بھارت روانہ ہوجائیں گے 2011 میں چیمپیئنزلیگ کے موقع پربھی عثمان خواجہ کوبھارت کیلئے ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن بعد میں انہیں ویزا جاری کردیا گیا تھا۔ اُس وقت آسٹریلوی حکام نے عثمان خواجہ کے اس مسئلے کو پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ قرار نہیں دیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *