بوم بوم شاہد آفریدی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو ہٹا کر نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کی تھی جس میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل تھے۔ نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے نجی مصروفیات کی وجہ سے استعفی دیا۔ انہوں نے نجم سیٹھی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

- February 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!