زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانُشکا گوناتھیلاکا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا ہتھکڑی لگا کر ویڈیو لنک پرسڈنی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سری لنکن کرکٹر کو زیادتی کے الزام میں اتوارکی صبح سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا میں ایک 29 سالہ خاتون نے کرکٹر پرزیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ سری لنکا کرکٹ نے تحقیقات مکمل ہونے تک دانُشکا کوہر قسم کی کرکٹ سے معطل کردیا ہے۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!