سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرادارے کے حکام عدالت میں پیش ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کے الیکٹرک کی وجہ سے بند نہیں ہوئی، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔ جسٹس صلاح الدین پنہورنے کہا کہ ہائی کورٹ کے الیکٹرک کو ماہانہ 60 لاکھ روپے بجلی کا بل دیتی ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہیں ہو پا رہی، لوگ چیخ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کرنا بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے، لکھ کر دیں عدالتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیسے یقینی بنائیں گے، ہم وارنٹ گرفتاری تب واپس لیں گے۔

- October 13, 2022
3 years ago
0
You can share this post!