سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 1، سوات ایکسپریس وے بند کر دی گئی۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک، موٹروے ایم 4 ملتان سے گوجرہ تک بند کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 کو بھی ملتان سے سکھر تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

- December 26, 2022
2 years ago
0
You can share this post!