سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

- January 10, 2023
2 years ago
0
You can share this post!
Related Articles
رات 10 سے صبح 6 تک لوڈشیڈنگ نہ…
- June 29, 2024