سال 2022 تمام تر رعنائیوں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔ 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں سال 2023 کا آغاز ہوائی فائرنگ، دھماکوں اور پٹاخوں کے ساتھ ہوا۔ کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، ایمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سال نو کے استقبال کے لیے زبردست آتش بازی کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ فائرنگ سے شہر میں 5 خواتین اور ایک کمسن بچے سمیت 22 افراد زخمی ہوئے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔

- January 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!