ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی بالاآخر امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکرمنتخب ہوگئے۔ میکارتھی اسپیکرکیلئے ووٹنگ کے 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے۔ مک کارتھی کو ایوان نمائندگان میں 428 میں سے216 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کئے۔

ماضی میں امریکا کے ایوان نمائندگان میں اسپیکرکا طویل ترین الیکشن 1855ء میں ہوا تھا جب اسپیکر کے انتخاب کے لیے 2 ماہ تک ووٹنگ جاری رہی تھی جس میں رائے شماری کے 133 راؤنڈ ہوئے تھے۔

اسپیکر منتخب ہونے پر مک کارتھی نے جیت کا تمام ترکریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے کیون مک کارتھی کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *