روس کی جانب سے یوکرین کے درالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر75 میزائل حملوں میں اب تک 14افراد ہلاک اور97 زخمی ہوئے۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میزائل حملے کو یوکرینی حملوں کا بدلہ قراردیا ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادمیرزیلنسکی سے فون پررابطہ کیا اوریوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور جی 7 ممالک کے رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی۔ جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔

- October 11, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!