انگلینڈ نے پاکستان کوپہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 74رنزسے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کو3 میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر22 سال بعد ٹیسٹ میچ جیتا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اورآخری روز پاکستان نے80رنز2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگزآگے بڑھائی۔ سعود شکیل 76، امام الحق 48 اورمحمد رضوان نے46رنزاسکورکئے۔ سابق کپتان اظہرعلی اورآغا سلمان نے انگلش بولرزکےسامنے مزاحمت کی لیکن میچ نہ بچاسکے۔ اظہر40 اورآغا سلمان 30رنزبناسکے۔ پاکستان ٹیم 343رنزکے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگزمیں 268رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اورجیمز اینڈرسن نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ انگلینڈ کی پاکستانی سرزمین پرتیسری ٹیسٹ کامیابی ہے۔ انگلش ٹیم اس سے قبل 1961 اور2000میں ٹیسٹ میچ جیت چکی ہے۔

- December 5, 2022
2 years ago
0
You can share this post!