دوسرا ٹیسٹ، 319رنزکےتعاقب میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

دوسرا ٹیسٹ، 319رنزکےتعاقب میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار

کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روزپاکستان ٹیم مشکلات کا شکارہے۔ کیویزکے 319رنزکے ہدف کے تعاقب میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 125 رنزاسکورکئے ہیں اوراس کی 5 وکٹیں گرچکی ہیں۔ قومی ٹیم کوجیت کیلئے مزید 194رنزدرکارہیں۔ پانچویں روزپاکستان نے بغیرکوئی رن 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگزآگے بڑھائی تو امام الحق 12 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم کی مزاحمت بھی جلد دم توڑگئی۔ وہ 27 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 35 کے انفرادی اسکورپرکیچ تھما کرچلتے بنے۔ کھانے کے وقفے پرسابق کپتان سرفرازاحمد 29 اورپہلی اننگزکے سنچری میکرسعود شکیل 16 رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *