انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےپلیئرزکی نئی ٹی 20 اورون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ ٹی20 بیٹرزرینکنگ میں بھارت کے سوریا کماریادیو بدستورسرفہرست ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے گلین کونوے نے پاکستانی کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ بابر ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلے گئے۔ ٹاپ10 بولرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبرپربراجمان ہیں۔ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے۔ ون ڈے بولرزرینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبربرقرارہے۔۔

- November 23, 2022
2 years ago
0
You can share this post!