دبئی: فاسٹ بولر وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

دبئی: فاسٹ بولر وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
دبئی: فاسٹ بولر وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرلیفٹ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ بدھ کے روز بولنگ کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر گزشتہ روز فاسٹ بولر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔ محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ فاسٹ بولرحسن علی کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔

Related Articles