ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لیے بند کردئیےگئے۔ پابندی کے مطابق صوبے بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج سے 31 جنوری تک نہیں کھلیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کا مقصد گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

- January 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!