خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کردئیے

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کردئیے

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی لیکن محمود خان نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر گورنر نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے تین دن میں کرنا ہے۔ گورنرآفس اس مدت میں بغیرکسی رسمی تقرری کے مشاورت کے لیے دستیاب ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا نےاسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرکو بھیج دیا۔ پنجاب اسمبلی پہلے ہی تحلیل کی جاچکی ہے جہاں نگران وزیراعلیٰ کے لیے بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *