آئی سی سی کی جانب سے جنوری میں مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا تھا ۔ پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل تھے۔ ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے بعد حارث نے آئی سی سی کی طرف سے ملنے والی کیپ اور لاہور قلندرز کی تصاویر ٹوئٹر شیئر کیں۔
Today was a rewarding day for me and my team.
Alhamdulillah got my @icc T20 Team of the year cap. I couldn’t be more grateful 🥰Also my team @lahoreqalandar qualified for the play offs after lots of hardwork of each and everyone in our qalandar’s family! 💫#sochnabemanahai pic.twitter.com/9bJ6UDjAxD
— Haris Rauf (@HarisRauf14) March 4, 2023