جیلونگ: سری لنکا نے ٹی20ورلڈ کپ کے سپر12مرحلے میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز کو16رنزسے شکست

جیلونگ: سری لنکا نے ٹی20ورلڈ کپ کے سپر12مرحلے میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز کو16رنزسے شکست

سری لنکا نے نیدرلینڈز کو16 رنزسے شکست دے کرٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جیلونگ میں کوالیفائنگ مرحلے کے نویں میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر162 کا ٹوٹل بنایا۔ کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر79 رنزکی دھواں دھاراننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں میکس اوڈاؤڈ کے علاوہ نیدرلینڈز کا کوئی بھی بیڑپرفارم نہ کرسکا۔ ڈچ ٹیم مقررہ اوورزمیں 9 وکٹ پر146 رنزبناسکی۔ میکس کی 53 بالز پر71 رنزکی اننگزرائیگاں گئی۔ ونندو ہسا رنگا نے 3 شکارکئے۔ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

http://

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *