نیلامی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ناشپاتی کی شکل کا سب سے بڑا گلابی ہیرا نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے جو 8 نومبر کو کرسٹیز کی جانب سے نایاب زیورات کی فروخت میں 35 ملین ڈالر تک میں فروخت ہو سکتا ہے۔
جنیوا میں کرسٹی کے زیورات کے شعبے کے سربراہ میکس فاوسٹ نے کہا کہ ہیرے کا وزن 18.18 قیراط ہے، جو یقیناً ایشیا کے کلیکٹرز کے لیے ایک انتہائی خوش قسمتی والا نمبر ہے۔ اس ہیرے میں پہلے ہی دنیا بھر سے لوگوں نے بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔